اپر چترال کورونا ضلعی انتظامیہ کابونی اور اس کے گردونواح کے بازاروں کا دورہ، کورونا سے محفوظ رہنے کے سلسلے میں لوگوں میں پمفلٹ تقسیم۔

اپر چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کی خصوصی ہدایات پرمحمد ریاض خان اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز نے معظم خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج کے ساتھ کورونا وائرس کے حوالے سے صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کردہ SOPs پر عمل درآمد کے سلسلے میں اپر چترال کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا۔ دوران بازار چیکنگ انہوں نے لوگوں میں کورونا وائرس سے آگاہی اور اس کے اثرات سے محفوظ رہنے کے سلسلے میں صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کردہ پمفلٹ تقسیم کئے اور عوامی شکایات پر چکن کے ریٹس اور وزن چیک کئے اور مرغی فروشوں کو سخت الفاظ میں آگاہ کیا گیا کہ ریٹس اور وزن میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے لوگوں کو ماسک کا استعمال یقینی بنانے کے حوالے سے بھی احکامات صادر کئے۔ اور دکانداروں اور شہریوں سے ملاقات کرکے کورونا سے بچاو کے لیے حفاظتی تدابیر/SOPs سے متعلق ہدایات جاری کیں۔ اور ساتھ ساتھ شہریوں سے کویہ ہدایات بھی کی کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پرعمل درآمد کو یقینی بنانے میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔