تازہ ترین

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ماسٹر لیول کے میرٹ بیسڈ پروگرامز بہار2020 کی میرٹ لسٹ اپنی ویب سائٹ پر جاری کردی۔

چترال(چترال ایکسپریس)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ماسٹر کے میرٹ بیسڈ پروگرامز سمسٹر بہار 2020 میں کامیاب امیدواران کی میرٹ لسٹ یونیورسٹی ویب سائٹ پر جاری کردی گئی ہے اور کامیاب اُمیدواران کو بذریعہ ڈاک بھی ان کے پوسٹل ایڈرسس پر اگاہ کیا جارہا ہے۔
ڈائریکٹر ایڈمیشن نے کہا ہے کہ کامیاب اُمیدواران کے لئے داخلہ فیس جمع کروانے کی اخری تاریخ 10 جولائی2020 مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے مذید ہدایت کی کہ کامیاب اُمیدواران یونیورسٹی ویب سائٹ سے اپنا فیس چالان فارم ڈاؤن لوڈ کر کے فیس مسلم کمرشل بینک، الائیڈ بینک اور فرسٹ وومن بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کروا سکتے ہیں۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلباء فیس بذریعہ چالان فارم نیشنل بینک کی برانچوں میں بھی جمع کروا سکتے ہیں۔ جن طلباء کو داخلے سے متعلق اطلاع نامے موصول نہیں ہوئے یا جن کا نام یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر موجودمیرٹ لسٹ میں موجود نہیں ہے وہ اپنے داخلے کے متعلق معلومات زیل نمبروں سے حاصل کرسکتے ہیں۔ 051+9057422, 051-9250043۔
ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن، انوائرمینٹل ڈیزائن اینڈ فارسٹری ایکٹنشن کی میرٹ لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔ جبکہ ایم اے ٹیفل، ڈپلومہ ان ٹیفل، ایم اے ای پی ایم، ڈپلومہ ان ای پی ایم اور ڈپلومہ ان ای ایل ایچ کی لسٹیں جلد جاری کر دی جائیں گی۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى