fbpx

کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے100 دن پورے ہونے پر ضلعی انتظامیہ لویر چترال کا روز”عزم و ہمت کے 100 دن“ کے نام پر خصوصی تقریب منعقد

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے100 دن پورے ہونے پر ضلعی انتظامیہ لویر چترال نے ہفتے کے روز ‘عزم و ہمت کے ”100 دن“ کے نام پر خصوصی تقریب منعقد کر کے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں اور سول سوسائٹی تنظیموں کے ذمہ داران میں تعریفی اسناد تقسیم کرکے ان کی خدمات کو سراہا۔ ڈی سی لویر چترال نویدِ احمد اور ڈی پی او وسیم ریاض نے اسناد تقسیم کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ چترال میں اس عالمی وبا کے ساتھ کشمکش میں پولیس، لیویز، سکاؤٹس کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی تنظیموں نے بھرپور تعاون کا مظاہرہ کیا اور اس مہلک بیماری کو چترال سے دور رکھا۔ اُنہوں نے

Advertisements

 ڈی پی او وسیم ریاض کی اپنی ٹیم کے ہمراہ دن رات خدمات کو گرانقدر قرار دیا۔ تقریب سے ڈی پی او وسیم ریاض نے بھی خطاب کیا اور ان مشکلات کا ذکر کیا جو کہ شروع میں درپیش تھے۔ اے سی چترال عبدالولی خان، الحاج عیدالحسین، قاضی نسیم اور دوسروں نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں اے ڈی سی حیات شاہ، ایس پی انوسٹی گیشن محمد خالد، اے سی ریونیو شہزاد، ایم ایس ڈاکٹر محمد شمیم، سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں سجاد احمد، عبداالطیف اور دوسرے موجود تھے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
إغلاق