fbpx

چترال کے صحافی احساس ذمہ داری کے ساتھ اپنے پیشہ ورانہ خدمات سر انجامِ دے رہے ہیں۔ڈی پی او چترال وسیم ریاض

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال وسیم ریاض نے کہا ہے کہ چترال میں امن وامان کو قائم رکھنے اور اعلیٰ معاشرتی اقدار کو پروموٹ کرنے میں مین اسٹریم میڈیا کا کردار قابل تعریف ہے اور یہاں کے صحافی احساس ذمہ داری کے ساتھ اپنے پیشہ ورانہ خدمات سر انجامِ دے رہے ہیں۔ ہفتے کے روز چترال پریس کلب کی عمارت میں رینویشن کے کام کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے چترال میں اپنی تعیناتی کے دوران انہوں نے منشیات کے خلاف جنگ سمیت جتنے بھی کام کی اور مہم چلائی،ان سب میں میڈیا کا بھرپور تعاون حاصل رہا۔ اس موقع پر پریس کلب کے صدر ظہیر الدین نے کہا کہ

Advertisements

 پریس اور پولیس کے ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تعلق کار ہوتی ہے جوکہ چترال میں مثالی انداز میں قائم ہے اور معاشرتی برائیوں کے خلاف دونوں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے رہے ہیں۔ انہوں نے ڈی پی او وسیم ریاض کا منشیات کے خلاف منظم، مربوط اور مخلصانہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے منشیات کے کاروباریوں کا قلع قمع ہوگئی ہے جس سے عوام نے سکھ کا سانس لے لیا ہے۔ اس سے قبل ڈی پی او نے افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی۔ ایس پی انوسٹی گیشن محمد خالد اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز محی الدین اور ایس ایچ او سجاد احمدبھی اس موقع پرموجود تھے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
إغلاق