پاکستان تحریک انصاف دروش کی شمولیتی تقریب، تاج محمد خان اپنے خاندان اور دوست احباب سمیت پی ٹی آئی میں شامل

دروش(نمائندہ چترال ایکسپریس) دروش کے قابل فخر سپوت الہلال سوسائٹی دروش چترال اورجشن ہلال دروش کے بانی کرنل مرادخان نیئر مرحوم کے دست راز (ر) وائس پریذیڈنٹ جبیب بینک اف پاکستان ممتاز سماجی شخصیت تاج محمد خان جو ملک کے اندر اور ملک سے باہر پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ملازمت کے دوران مختلف ملکوں میں پاکستان کی بہترین خدمت اور ملک و قوم کی نام روشن کیاہے
گذشتہ روز اپنے خاندان،دوست احباب سمیت پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ قیادت پراعتماد کرتے ہوئے باقاعدہ طور پر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔اس حوالے سے اتوار کے روز پاکستان تحریک انصاف دروش کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی گئی۔

جسمیں صدر پاکستان تحریک انصاف ضلع لوئرچترال سجاد احمد خان اور جنرل سیکرٹری شہزادہ فیصیل صلاح الدین نے نئے شامل ہونے والے معززین کو پارٹی ٹوپی اور ہار پہنایا۔نئے شامل ہونے والوں میں منیجر تاج محمد خان کے علاوہ دروش کے ممتاز بزرگ سماجی شخصیت سابق کمنٹریٹر کرکٹ کمپیئر جشن ہلال عثمان بٹ،پاکستان آرمی کے سابق مایہ ناز فٹ بالر شریف الرحمن المعروف عاصم،نوجوان متحریک سماجی و سیاسی کارکن وقار احمد کورو دروش وغیرہ شامل تھے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔