تازہ ترین

ملک کے تمام تعلیمی اداروں کو ستمبر کے پہلے ہفتے میں ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد(چترال ایکسپریس)عالمی وبا کورونا کے باعث بند تعلیمی اداروں کو ستمبر کے پہلے ہفتے میں ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

Advertisements

وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی جس میں ستمبر کے پہلے ہفتے میں ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا، تمام صوبائی وزرائے تعلیم نے تجویز پر اتفاق کرلیا۔

ذرائع کے مطابق تعلیمی ادارے کھولنے سے قبل کوویڈ 19 کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، تعلیمی ادارے کھولنے کی حتمی منظوری کل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی )سے لی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام وزرائے تعلیم نے ستمبر کے پہلے ہفتے میں تعلیمی ادارے کھولنے پر اتفاق کرلیا، تمام وزرائے تعلیم ستمبر سے قبل 2 مزید اجلاس بلانے پر متفق ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے ساتھ امتحانات لینے کی بھی اجازت  ہوگی۔

عالمی وبا کوویڈ 19 کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش کا معاملہ پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی۔

کانفرنس میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزرائے تعلیم شریک ہوئے او آراء اجلاس میں پیش کیں۔

اجلاس میں ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی اداروں میں امتحانات کی اجازت دینے کی تجویز  پر غور کیا گیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى