تازہ ترین

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود تبدیل،ظہیر الاسلام کمشنر ملاکنڈ ڈویژن تعینات

پشاور(چترال ایکسپریس) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود کو تبدیل کرکے کمشنر ہزارہ ڈویژن تعینات کردیا گیا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق، صوبائی مینجمنٹ سروس (پی ایم ایس) کے بی پی ایس 20 آفیسر سید ظہیرالاسلام، جو اس وقت ہزارہ ڈویژن کے کمشنر کی حیثیت سے کام کررہے ہیں، کو کمشنر ملاکنڈ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔

Advertisements

ظہیر الاسلام اس سے قبل مالاکنڈ ڈویژن کے کمشنر کی حیثیت سے بھی کام کر چکے تھے اور انہیں مارچ 2019 میں ہزارہ ڈویژن میں تبدیل کردیا گیا تھا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى