پی ایس پی افیسرعبد ا لحی نے ڈی پی او چترال لوئر کا چارج سنبھا ل لیا۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)پی ایس پی افیسرعبدا لحی نے جمعہ کے روزڈی پی او چترال کا چارج سنبھال لیا۔ڈی پی او کی آمد پرچترال پولیس لائنز میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں اعلی عہد ید اران کے علاوہ دفتر اسٹاف نے شرکت کی۔ ڈی پی او چترال عبدالحی نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔اور چترال پولیس لائن میں تمام سٹاف سے ملے۔ ڈی پی او کے اعزاز میں میں سلامی کی تقریب منعقد کی گئی، ڈی پی او چترال نے سلامی کے گارڈز کا معائنہ کیا اور اعزازات سے نوازا۔ چترال اور چترال کے حالات کے حوالے سے ڈی پی او چترال کو ایس پی انویسٹیگیشن خالد خان نے بریفنگ دی۔ لاء اینڈ آرڈر سے متعلق بات کرتے ہوئے ڈی پی او چترال نے کہا،
چونکہ چترال ایک پرامن ضلع ہے چترال میں امن کی بحالی کی بڑی وجہ اسکے با شعو رعوام ہیں۔
یہاں کی پولیس اپنی قابلیت اور ایمانداری کی وجہ سے صوبے بھر میں مشہور ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ چترال پولیس کو ایک مثالی پولیس بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔منشیات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ منشیات کے دھندے میں ملوث عناصر کو جڑ سے اُکھا ڑ پھینکیں گے۔ اس سلسلے میں تمام سر کلز کے افسران کو احکامات پہلے سے جاری کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔