تازہ ترین

وزیراعلی محمود خان نے مشیر اطلاعات اجمل وزیر کو ان کے عہدے سے فارغ کردیا ہے۔

 پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے مشیر اطلاعات اجمل وزیر کو ان کے عہدے سے فارغ کردیا ہے۔

Advertisements

خیبر پختونخوا حکومت کے نوٹی فکیشن کے مطابق اجمل وزیر کو مشیر اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ محکمہ اطلاعات کی وزرات کامران بنگش کے حوالے کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے کامران بنگش نے کہا ہے کہ ایک آڈیو ٹیپ کے لیک ہونے کے بعد اجمل وزیر کو ہٹایا گیا،اشتہاری ایجنسی سے کمیشن لینے کی کچھ چیزیں سامنے آئی ہیں، اس حوالے سے فرانزک تحقیقات کریں گے، وزیراعظم عمران خان کو بھی معاملے سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے، تحقیقات کی حتمی رپورٹ آنے کا انتظار کیا جائے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى