تازہ ترین

صدر ہدیتہ الہادی لوئیر چترال نصرت الہی نے لوئیر چترال کے یو سیز کے کا بینہ کا اعلان کردیا۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ہدیتہ الہادی کے ضلعی صدر نصرت الہی نے لوئیر چترال کے یوسیز کیلئے صدور اور جنرل سیکرٹریز کا اعلا ن کر دیا جس کے مطابق مولانا عبد الفتح صدر تحصیل چترال جبکہ عزیز الرحمن جنرل سیکرٹری۔ یو سی ون چترال کیلئے مولانا فضل احمد صدر اور قاری ذاکر اللہ جنرل سیکرٹری جبکہ یو سی ٹو چترال کیلئے مولانا نظام الدین صدر

Advertisements

 یو سی دنین کیلئے مولانا عبدا لطیف صدر، قاری امیر اللہ جنرل سیکرٹری،یو سی بروز کیلئے مولانا نور شاہدین صدر جبکہ نصیر الدین جنرل سیکرٹری، یو سی ایون کیلئے قاری عبد الصادق صدر اوریو سی کوہ کیلئے قاری شوکت علی صدر جبکہ نصیر اللہ بابر جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔

تحصیل دروش کیلئے وقار احمد صدراور مولانا خان شرین جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔ جبکہ دروش ون کیلئے زمرد شاہ ایڈوکیٹ صدر اور مطیع الرحمن جنرل سیکرٹری،دروش ٹو کیلئے ثنا اللہ صدر، یو سی شیشی کوہ کیلئے سمیع الرحمن صدر جب کہ بابر احمد جنرل سیکرٹری، یو سی عشریت کیلئے اقبال حسین صدر، یو سی ارندو کیلئے عبد العزیز صدر جبکہ انور الحق جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى