پیمراانفورسمنٹ ٹیم کا دیر اور چترال میں کیبل آپریٹرز پر چھاپہ اور کاروائی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)چیرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کی خصوصی ہدایت پر ریجنل آفس خیبر پختونخوا (نارتھ) ریجن کی انفورسمنٹ ٹیم نے ڈپٹی جنرل منیجر اپریشن حمایت شا ہ کی سربراہی میں ضلع دیراور چترال کے کیبل آپریٹرز پر چھاپے مارے۔
چھاپوں کے دوران تیمر گرہ کیبل نٹ ورک، تیمر گرہ،ضلع دیر میڈیا ٹچ کیبل نیٹ ورک،پامیر کیبل نٹ ورک، SR کیبل نیٹ ورک ایون اور تریچمیر کیبل نیٹ ورک کیلاش،ضلع چترال پیمرا قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی افغانی اور انڈین چینلز نشر کرتے ہوئے ملوث پائے گئے۔ جس پر پیمرا ٹیم نے غیر قانونی چینلز کے لیئے استعمال ہونے والے آلات قبضے میں لے لئے۔
مذید برآں، کیبل نیٹ ورکس کے CD چینلز پر چلنے والے مواد کا بھی معائنہ کیا گیا تاہم کسی بھی آپریٹرز کو CD چینلز پر فحش مواد چلانے میں ملوث نہیں پایا گیا۔ پیمرا ٹیم نے تمام کیبل آپریٹرز کو چیرمین پیمرا کا پیغام پہنچایا اور آپریٹرز کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ CD چینلز پر فحش مواد چلانا قانونی اور اخلاقی جرم ہے جس سے اجتناب کیا جائے۔ بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والے آپریٹرز کے خلاف پیمرا قوانین کے تحت قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی۔ مزید برآں پیمرا ٹیم نے ڈسٹرکٹ چترال میں کیبل لائسنسز کے حصول کے لئے آنے والے درخواستوں پر کاروائی کرتے ہوے ان علاقوں کا معائنہ کیا، جن کو بقیہ قانونی تقاضوں کے بعد لائسنسز جاری کئے جائینگے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔