اپر چترال،ضلعی انتظامیہ کی طرف سے قواعد و ضوابط پرعملدرآمد کے سلسلے میں مہم چلائی گئی۔۔

اپرچترال(ذاکر محمد زخمی) ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کے احکامات کی روشنی میں محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے اپر چترال کے مختلف حصوں میں ماسک کے استعمال کو یقینی بنانے، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور مختلف بینکوں میں ماسک اور سنیٹائزر کے استعمال کو روزمرے کا لازمی حصہ بنانے کے حوالے سے ایک زبردست مہم چلائی۔ SOPs پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف باضابطہ کاروائی عمل میں لاکر ان پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ اور ساتھ ساتھ لوگوں میں فری ماسک تقسیم کیے گئے۔ عوامی حلقوں کی جانب سے ڈسٹرکٹ انتظامیہ اپر چترال کے اس اقدام کو سراہا گیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔