تازہ ترین

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے ساتھ ٹیلی نار کے ایریا منیجر کی میٹنگ آگست میں تھری جی سروس شروع کرنے کا عندیہ۔۔

اپر چترال(ذاکر محمد زخمی)پیر 13جولائی کو ٹیلی نار نیٹ ورک کے ناقص سروس اورمستقبل میں اس کو فعال بنانے کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ زیر صدارت محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال منعقد ہوا۔ اس میٹنگ میں معظم خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج کے علاوہ ایس،ایچ،او تھانہ بونی اورتوصیف الاسلام ایریا منیجر ٹیلی نار نیٹ ورک کے ساتھ ٹیلی نار نیٹ ورک کے دوسرے زمہ دار اہلکاروں نے شرکت کیں۔ اے،ڈی،سی اپر چترال نے ٹیلی نار نیٹ ورک کے ایریا منیجر اور دوسرے زمہ دران اہلکاروں کو اپر چترال میں ٹیلی نار نیٹ ورک کے ناقص سروس اور اس کے نتیجے میں عوامی ردعمل سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلی نار سروس کو فوری ٹھیک کرنا وقت کی ضرورت اور عوام کا بھر پور مطالبہ ہے۔ اس لئے جلد از جلد اپنے سروس کو قابل عمل بنایا جائے۔ ٹیلی نار نیٹ ورک کے ایریا منیجر نے ٹیلی نار سروس کو فعال بنانے کے ساتھ ساتھ ماہ اگست 2020 کے پہلے ہفتے میں 3G سروس کی باقاعدہ اجراء کے حوالے سے خوشخبری سناتے ہوئے بونی میں ٹیلی نار نیٹ ورک کا ایک اضافی ٹاور بھی انسٹال کرنے کا عندیہ دیا۔ جس پراے ڈی سی اپر چترال اور جملہ حاضرین نے ان کے اقدام کو سراہا اور ٹیلی نار سروس کی پختگی اور فعال بنانے پر زور دیا۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى