چترال پولیس کی بڑی کاروائی،بھاری مقدارمیں افیون برآمد۔ منشیات فروش یا تو چترال چھوڑیں گے یا منشیات کا دھندہ۔ڈی پی او چترال

چترال(چترال ایکسپریس)تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چترال عبد الحی(پی ایس پی) کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈ اؤن کے دوران گرم چشمہ کے ایس اچ او نے پرآ بیگ ایریا میں مسمی شیرین خان ولد چو ڑ اک کے گھر پر چھاپہ مارکر 15539 گرام افیون برآمد کرکے ملزم شیرین ولد چو ڑ اک سکنہ پر ا بیگ کو گرفتار کیا۔تفتیش شعبہ انویسٹیگیشن کو حوالہ کردیا۔یاد رہے ڈی پی اؤ چترال نے چترال میں بطور ڈی پی اؤ چا ر چ سنبھالنے کے بعد چترال کے اندر منشیات فروشی کی بیخکنی کے حوالے سے پہلے ہی سخت احکامات جاری کیے تھے۔ اپنے ایک بیان میں ڈی پی اؤ چترال نے کہا منشیات فروش یا تو چترال چھوڑیں گے یا منشیات کا دھندہ۔ ہمارا عزم منشیات سے پاک چترال ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔