پیمرا انفورسمنٹ ٹیم کا چترال میں کیبل آپریٹرز پر چھاپوں کا سلسلہ جاری۔ٹیم کا اپراور لوئر ضلع کے انتظامیہ سے ملاقات

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)چیرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کی خصوصی ہدایت پر ریجنل آفس خیبر پختونخوا (نارتھ) ریجن کی انفورسمنٹ ٹیم نے ڈپٹی جنرل منیجر اپریشن حمایت شا ہ کی سربراہی میں ضلع چترال کے کیبل آپریٹرز پر چھاپے مارے۔ اس کے علاوہ چترال کے FM ریڈیو سٹیشن کا بھی معا ئنہ کیا۔ ٹیم نے (COVID19) سے متعلقہ مفا د عامہ کے پیغامات کو با قاعدگی سے چلانے کی تلقین کی۔
پیمرا ٹیم نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرلوئر چترال حیات شاہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ضلع چترال میں کیبل نٹ ورکس پر غیر قانونی افغانی اور انڈین چینلز کے بندش اور سی ڈی چینل پر چلنے والے مواد کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
اسکے علاوہ، پیمرا ٹیم کی اسسٹنٹ کمشنر بونی اپر چترال سے بھی ملاقات ہوئی اور تحصیل بونی میں چلنے والے غیر قانونی کیبل نیٹ ورک کے بندش کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ڈسٹرکٹ انتظامیہ چترال کی طرف سے پیمرا ٹیم کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی گئی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔