ریسکیو1122چترال ٹیم کا گولین سیلاب متاثرین کے لئے میڈیکل کیمپ کے انعقاد کے ساتھ عارضی پل پناکر پھنسے ہوئے افراد کو ریسکیوکیا گیا

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)گذشتہ روزلوئر چترال گولین میں سیلابی ریلا گزرنے کے بعد وادی میں رابطہ سڑکیں، پل، گھرانے، مویشی خانے اور مسجد متاثر ہوئے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد اور ڈائریکٹر اپریشن ڈاکٹر محمد ایاز خان کی ہدایت پر ایمرجنسی آفیسر ظفرالدین کی نگرانی میں پیر کے روزمشیلک چترال میں میڈیکل کیمپ قائم کیا تھا اور آج ریسکیو1122 کی ٹیم نے اپنی پیشوارانہ صلاحیت سے عارضی پل بنا کر پھنسے ہوئے افراد کو بحفاظت ریسکیو کیا اور ریسکیو1122 کی ٹیم نے فرسٹ رسپانڈر کے طور پر گولین کے متاثرہ گاؤں بھکا میں میڈیکل کیمپ لگایا ہے جس میں علاقہ متاثرین کو فرسٹ ایڈ کی سہولت دی جارہی ہے. ریسکیو 1122 لوئر چترال اپنے پیشوارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے فرسٹ رسپانڈر کے طور پر گولین پہنچ چکی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔