چترال پریس کلب کے وفد کا صدر ظہیر الدین کی قیادت میں نو تعینات شدہ ڈی پی او عبدالحئی سے ان کے دفتر میں تعارفی ملاقات

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال پریس کلب کا ایک وفد صدر ظہیر الدین کی قیادت میں چترال کے نو تعینات شدہ ڈی پی اوعبدالحئی سے ان کے دفتر میں تعارفی ملاقات کی۔ ڈی پی او نے اپنے ترجیحات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے نیٹ ورک کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکا ان کی پہلی ترجیح ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے سماجی برائیوں کا خاتمہ کرنے میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے صحافیوں پر زور دیا کہ وہ مسائل اور جرائم کی نشان دہی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں اور چترال کے صحافی اس سلسلے میں مثبت کردار کے حامل ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔