تازہ ترین

وزیراعلی محمود خان کی ایک اوراہم کامیابی، خیبر پختونخوا کے دو اہم منصوبے ایکنک سے منظور۔وزیراعلیٰ کا وفاقی حکومت اوروزیراعظم کا شکریہ

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی محمود خان کی ایک اور اہم کامیابی، خیبر پختونخوا کے دو اہم منصوبے ایکنک سے منظور۔ سوات موٹروے فیز ٹو اور خیبر پاس اکنامک کوریڈور منصوبہ ایکنک سے منظور۔ سوات موٹروے فیز ٹو چکدرہ سے سوات کے علاقہ فتح پور تک تعمیر کی جائے گی، 4 لائنز 80 کلومیٹر موٹروے کیلئے تقریباً دس ہزار کنال زمین خریدی جائے گی۔ خیبر پاس اکنامک کوریڈور کا منصوبہ ورلڈ بینک کے تعاون سے تعمیر کیا جائے گا۔

Advertisements

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مشکل معاشی صورتحال کے باوجود ان میگا منصوبوں کی منظوری صوبائی حکومت کی اہم کامیابی ہے ان اہم منصوبوں کی منظوری پر وفاقی حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کے مشکور ہیں اُنہوں نے کہا کہ خیبر پاس اکنامک کوریڈور منصوبے کی تکمیل سے پاک افغان تجارت کو فروغ ملے گااور منصوبوں کی تکمیل سے صوبے میں سیاحت کے فروغ کے علاوہ وسطی ایشیائی ممالک کی منڈیوں تک رسائی ممکن ہوگی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى