تازہ ترین

چترال،منشیات فروشوں کے گرد گرا تنگ، چترال پولیس کی کاروائیوں میں تیزی۔مختلف علاقوں سے منشیات فروش گرفتار

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)تفصیلات کے مطابق ڈی پی او لوئر چترال عبد الحی خان(پی ایس پی) کی ہدایت پر جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایس ایچ او تھانہ لوٹکوہ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم خورشید عالم ولد عبدالصّمدسکنہ چمر کن کے قبضے سے 2886 گرام چرس برآمد کی، ایس ایچ او تھانہ دروش نے ملزم گل نایاب کے قبضے سے 230 گرام چرس اور ملزم آفتاب ولی ولد سید ولی سکنہ جنجر یت کے قبضے سے 1250 گرام چرس، ایس ایچ او تھانہ چترال(سٹی) نے ملزمان منیر احمد ولد شیر سکنہ مستجاپاندہ اور فضل ربی ولد محبوب خان سکنہ سین کے قبضے سے کل 425 گرام چرس، ایس ایچ او تھانہ کوغوزی نے ملزم ارمان ولد مشرف سکنہ دنین کے قبضے سے 90 گرام چرس جبکہ ایس ایچ او تھانہ عشریت نے ملزما ن عبدا لودود سکنہ عشریت اوررحما ن اللہ سکنہ شرینگل دیر کے قبضے سے 82 گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش انوسٹیگیشن اسٹاف کے حوالے کردی۔برآمد کردہ چرس کی کل مقدار4920 گرام بنتے ہیں۔
ڈی پی او عبدالحئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ منشیات کے خلاف جاری کاروائی میں مزید تیزی لاکر چترال کو منشیات فری ضلع بنائیں گے۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى