اے سی چترال عبدالولی خان کا کارونا ٹیسٹ مثبت،دفتر سیل،اسٹاف کا کارونا ٹیسٹ کرنے کے بجائے گھر میں قرنطینہ میں بیٹھ جانے کا اصرار

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)منگل کے روز اسسٹنٹ کمشنر لوئر چترال عبدالولی خان کا کارونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ان کے دفتر کو سیل جبکہ وہ پہلے ہی پشاور کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں داخل ہے۔ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نوید احمد نے میڈیاکو بتایا کہ اے سی عبدالولی خان کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اے سی دفتر کو پانچ دنوں کے لئے بند کردیا گیا ہے جسے مناسب ڈس انفیکشن کے بعد کھول دویا جائے گا۔اُنہوں نے کہا کہ اے سی کے ساتھ زیادہ رابطے میں رہنے کی وجہ سے اُنہوں نے خود اپنا سیمپل ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں دیا ہے جبکہ اے سی دفتر اور روزانہ کی بنیاد پر ان کے ساتھ رابطے میں آنے والے اسٹاف کا بھی کارونا ٹیسٹ کیا جارہاہے۔
ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال ڈاختر شمیم کے مطابق منگل کے ڈی سی چترال اور ایک اسٹاف کے سوا کوئی بھی سیمپل دینے نہیں آیا جن کا اصرار تھا کہ وہ ٹیسٹ کرانے کے بجائے گھر پر قرنطینہ میں بیٹھ جائیں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔