تازہ ترین

چترال سٹی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،تین کلو چرس برآمد،ڈی پی او چترال کی منشایات فروشوں کے خلاف تعاون کی اپیل

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال لوئر کے ڈی پی او عبد الحئی خان (پی ایس پی) کے خصوصی ہدایت پر جاری کریک ڈا ون کے دوران چترال سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دوران ناکہ بندی بدنام زمانہ ملزمان عبد النا صر سکنہ مستجا پا ندہ اور فضل رازق سکنہ کاری کے قبضے سے 3 کلو چرس برآمد کرکے ہر دو ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کیا۔جس کی مزید پیش رفت متوقع ہے۔ چترال کو منشیا ت سے پاک کرنے کے مہم میں پولیس کی طرف تیزی آئی ہے۔ڈی پی او چترال نے عوام سے منشایات فروشوں کے خلاف مہم کو کامیاب بنانے اور پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی اپیل کی ہے۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى