تازہ ترین

اہلیان چترال کے لئے بڑی ریلیف پیکیج منظور کرانے پر ایم پی اے ہدایت الرحمن کا شکریہ۔سیاسی وسماجی شخصیت فضل الرحمن

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال کے سیاسی و سماجی شخصیت جے یو آئی چترال کے دیرینہ کارکن فضل الرحمن نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ موجودہ عالمی وبائی صورت حال میں پوری دنیا کی طرح چترال بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکاجس کی وجہ سے ایثار کی ضرروت پہلے سے زیادہ بڑھ گیا، جس کے لئے سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ سیاسی قیادت خصوصاً ایم پی ا ے ہدایت الرحمن،و سابق ایم پی اے ضلعی صدر مولانا عبدالرحمن، جنرل سکرٹری جے یو آئی حافظ انعام میمن کی کاوشوں کا خیر مقدم اور انہیں خراج تحسین پیش کرتاہوں ان کی کاوشوں سے سنیٹر طلحہ محمود چترال آئے اور طلحہ محمود فاونڈیشن کی و ساطت سے چترال کے طول وعرض سمیت اقلیتی برادری کے ہزاروں خاندانوں میں راشن اور نقد رقوم تقسیم کئے۔

Advertisements

ایک سوال کے جواب میں فضل الرحمن نے کہا کہ سنیٹر طلحہ محمود نے اپنے ادارے کی جانب سے چترال میں فلاحی خدمات کی تسلسل کا اعادہ کیا جو کہ قابل تحسین اقدام ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى