تازہ ترین

 وزیر اعلی محمود خان کا شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

پشاور(چترال ایکسپریس)خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی محمود خان نے شمالی وزیرستان میں عیدک کے قریب سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے میں شہید ہونے والے اہلکار کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے۔

Advertisements

یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے کہا ہے کہ ایسے بذدلانہ کاروائیوں سے سکیورٹی فورسز کے حوصلے کھبی پست نہیں ہونگے۔ ملک خصوصا قبائلی اظلاع میں امن وامان کے لئے سکیورٹی فورسز نے بے مثال قربانیاں دی ہیں جس پر پوری قوم کو فخر ہے ۔ وزیر اعلی نے شہید اہلکار کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے واقعے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى