اپر چترال،ضلعی انظامیہ کاقواعد و ضوابط پر عملدرآمد کے سلسلے میں مہم جاری

اپر چترال(ذاکر محمد زخمی)شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے احکامات کی روشنی میں مکرم خان افریدی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بونی نے ریاض احمد اور شگفتہ سرور اے سی یو ٹی ایس کے ہمراہ اپر چترال کے مختلف حصوں میں قواعد وضوابط پرعملدرآمد،ماسک کے استعمال کو یقینی بنانےاور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے سلسلے میں ایک زبردست مہم چلائی۔ قواعد وضوابط پرعملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف باضابطہ کاروائی عمل میں لاکر ان پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ عوام الناس کو آگاہ کیا گیا کہ کورونا کی وباء ختم نہیں ہوا ہے بلکہ اس کی تعداد میں نسبتاً اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ لہذا احتیاطی تدابیر پرعمل کریں اور اس ناسور سے محفوظ رہیں ۔ عوامی حلقوں کی جانب سے ڈسٹرکٹ انتظامیہ اپر چترال کے اس اقدام کو سراہا گیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔