فلاح انسانیت تنظیم بروم اویر کا اجلاس،کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

اپر چترال(چترال ایکسپریس)فلاح انسانیت تنظیم بروم اویر کا اجلاس زیر صدارت زار احمدخان بروم اویر میں منعقد ہوا۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام سے ہوا۔اجلاس میں تنظیم کے عہدادارن کے علاوہ کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ نے شرکت کی۔تنظیم کے بورڈ کے ممبر اصلاح الدین نے کہا کہ جب تک آپس میں اتفاق واتحاد نہیں ہوگا علاقے کی ترقی ممکن نہیں اور نہ ہی علاقے کے مسائل حل ہونگے۔اس لئے نوجوانوں کو علاقے کے ترقی کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا۔تنظیم کے صدر زار آحمد خان نے کہا کہ فلاح انسانیت تنظیم ایک غیر سیاسی تنظیم ہے۔جسے علاقے میں جاری کاموں کی نگرانی کے علاوہ مختلف فلاحی سرگرمیوں کے لئے بنایا گیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ علاقہ اویر چترال کا خوبصورت علاقہ ہے۔یہاں سیاحت کو فروغ دیاجاسکتا ہے لیکن بدقسمتی سے یہاں پل اور سڑکیں نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔جب کوئی سیاح ایک بار علاقے میں آئے تو دوبارہ سڑکوں کی خستہ حالی کی وجہ سے علاقے کا رُخ نہیں کرتے۔اسی لئے علاقے کی بہترین مفاد میں پھوکڑ پل اور چھانی اویر روڈ کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی،کمیٹی پھوکڑ پل گرنے کے انکوائری رپورٹ اور چھانی اویر میں کام کی بندش کی رپورٹ آئیندہ میٹنگ میں پیش کرے گی۔آخر میں تنظیم کے نوجوانوں نے عباد ٹھیکہ دار کی طرف سے دئیے گئے بیان باغ پُل کے فنڈ کسی دوسری جگہ منتقل کرنے پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹھیکہ دار فنڈ منتقل نہیں کرسکتا وہ ادارے ہی کرسکتے ہیں۔تمام ممبران نے ٹھیکہ دار عبادالرحمن کے لائسنس منسوخی کیلئے متعلقہ اداروں سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔