وزیراعلیٰ محمود خان کا سینئر صحافی عارف یوسفزئی کی رہائش گاہ صوابی میں صحافی عارف یوسفزئی سے اُن کے بچوں کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان بدھ کے روز سینئر صحافی عارف یوسفزئی کی رہائش گاہ صوابی گئے جہاں انہوں نے عارف یوسفزئی سے اُن کے بچوں کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ گزشتہ روز آتشزدگی کے واقعہ میں عارف یوسفزئی کا بیٹا انتقال کر گیا تھا جبکہ اُن کی بیٹی شدید جھلس گئی تھی جو جانبر نہ ہو سکی اور آج انتقال کر گئی۔ وزیراعلیٰ اس افسوسناک واقعہ اور اس کے نتیجے میں سینئر صحافی کے بچوں کے انتقال پر تعزیت کیلئے اُن کے گھر صوابی پہنچے۔ وزیراعلیٰ کچھ دیر وہاں رہے اور غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہا رکرتے ہوئے کہاکہ وہ غمزدہ خاندان کے دُکھ میں برابر کے شریک ہیں اور دُعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ متاثرہ خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔