تازہ ترین

لوئر چترال کے ڈی پی او کے چار چ سنبھالنے کے بعد پچھلے دو ہفتوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) لوئر چترال کے ڈی پی او عبد الحئی خان(پی ایس پی) نے چار چ سنبھالنے کے بعد چترال کو منشیات فری علاقہ بنانے کے عزم کو لیکر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

Advertisements

اس سلسلے میں پچھلے دو ہفتوں کے دوران چترال کے مختلف تھانہ جات کی کاروائیوں کے دوران 12کلو 550گرام چرس،15 کلو 539 گرام افیون جبکہ 10 لیٹر شراب برآمد کل 29 ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شعبے انویسٹیگیشن کے حوالے کیا جس کی مزید پیش رفت متوقع بتائی جارہی ہے۔
ڈی پی او چترال عبدالحئی نے منشیات کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس سلسلے میں تمام سرکلز ایس ایچ اوز کو احکامات جاری کردئے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى