ملک کے دیگر حصوں کی طرح 4 اگست کو ضلع لوئر چترال میں بھی یوم شہدا منایا گیا۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) ملک کے دیگر حصوں کی طرح 4 اگست کو ضلع لوئر چترال میں بھی یوم شہدا منایا گیا۔ کووڈ 19سے بچاؤ کے لئے جاری کردہ حکومتی ایس او پیز کی مکمل پابندی کرتے ہوئے ان تقریبات کا آغاز صبح شہدا کے ایصال ثواب کے لیے جامہ مسجد پولیس لائن لوئر چترال میں قرآن خوانی سے ہوا۔ بعدازاں ڈی پی او ضلع لوئر چترال عبدالحئی خان (پی ایس پی) اور ڈی ا یس پی ہیڈ کوارٹر ظفر خان نے شہدا کے قبروں پر سلامی دی اور پھو لوں کی چادریں چڑہا نے کے بعد انہوں نے شہدا کے ورثا ء کے ہمراہ پولیس لائن میں قائم یادگار شہدا پر سلامی دی پھول چڑھائے اور دعا کی۔ اس موقع پر بلڈ ڈ و نیشن کیمپ کابھی اہتمام کیا گیا تھا جس کا انہوں نے دورہ کیا۔
اس موقع پر ایک پر وقار تقریب میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔جس میں سول سو سائٹی،پریس کلب کے صدر و ممبران، تاجر یونین کے ممبران شہدا کے ور ثا ء اور پولیس افسران نے شرکت کی اور شہدا کے و ر ثا میں گفٹ تقسیم کیے گئے اور شہدا کی درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔ ایس پی انوسٹی گیشن محمد خالد اور ایس ڈی پی او ظفر خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔