تازہ ترین

اپر چترال رائین تورکہو میں جے یو آئی کی عید ملن پارٹی،ارکان جمعیت کا امیر اپر چترال مولانا شیر کریم شاہ کی برطرفی کا مطالبہ

اپر چترال(چترال ایکسپریس)جے یو آئی کے ستر سے زائدسینئر رہنماء اپر چترال کے ضلعی امیر کے خلاف میدان میں کود گئے اور علم بغاوت بلند کردیا۔ پارٹی کے سینئر رہنما محمد سید خان لال کے رائین میں واقع رہائشی گاہ میں عید ملن پارٹی کے موقع پر تحصیل امیر مولانا عثمان، سابق ممبر ضلع کونسل مولانا عطاء الرحمن اور دوسرے موجود تھے۔

Advertisements

اس موقع پر ارکان جمعیت نے امیر اپر چترال مولانا شیر کریم شاہ کی برطرفی کا مطالبہ کر دیا اور اپنے ممبر شپ کارڈ مولانا عثمان کے پاس جمع کرتے ہوئے جمعیت کی اعلیٰ قیادت پر واضح کردیا کہ پارٹی کو اس ضلعے میں بچانے کی خاطر ازسر نو انتخابات کروائے جائیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى