تازہ ترین

سابق صدراسماعیلی ریجنل کونسل اپرچترال امیر افصل خان کا سابق گورنر پیرکرم علی شاہ کی وفات پرگہرے غم کا اظہار

چترال (چترال ایکسپریس) بالائی چترال کی نامور شخصیت سابق صدراسماعیلی ریجنل کونسل اپرچترال امیر افصل خان نے سابق گورنر پیر کرم علی شاہ کی وفات پرگہرے غم کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے پیر ( مرحوم ) کی رحلت کو گلگت بلتسان اور  چترال کے لیے ایک بڑا سانحہ قرار دیتے ہوئے پسماندہہ گان کے ساتھ اپنی دلی ہمدری کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ پیر صاحب ( مرحوم ) گو کہ  گلگت بلتسان میں آبا د تھے لیکن اُن کے آباو اجداد نے اپر چترال کو اپنا مسکن بنایا تھا ۔ لہذا ( مرحوم ) چترال کے فرزند تھے ۔ پیر( مرحوم ) کی چترال کےلیے خدمات قابل تحسین ہیں ۔ پیر ( مرحوم ) اپنے دور اقتدارسے پہلے  بھی چترال کو اپنا گھر سمجھتے تھے اور اقتدار میں آنے کے بعد بھی ہر لیٹ فارم میں چترال کا نام لیتے رہے۔ آج پیر ( مرحوم) کی وفات کی خبر سن کر پوری قوم سوگوارہے ۔  ہماری دعا ہے کہ رب کائینات  پیر ( مرحوم ) کو جنت فردوس میں جگہ عطا فرمائے ۔د

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى