ٹک لشٹ بونی کے عمائدین کی جانب سے سابق گورنر پیر( مرحوم ) کی رحلت پر افسوس کا اظہار

اپرچترال(چترال ایکسپریس)بونی اپر چترال کے سابق زراعت افسر شمسیار خان، مشہور پولو پلیر غلام قارد خان اور صوبیدار سید نور الدین  نے اپنی اور ٹک لشٹ بونی کے عمائدین کی جانب سے سابق گورنر پیر( مرحوم ) کی رحلت پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے اپنے ایک مشترکہ تعزیتی پیغام میں پیر کی خدمات کو سراہتے ہوئے چترال کے ساتھ اُن کی دلی ہمدردی کو سنہرے الفاظ میں خراج پیش کیا ہے ۔۔انہوں نے کہا ہے کہ پیر ( مرحوم ) سیاسی ، سماجی اور دینی اعتبارسے ایک نابغہ روزگار شخص تھے ۔ اُن کی رحلت سے جو خلا پیدا ہوا ہے اُس خلا کا پر ہونا ناممکن ہے ۔ ایسی شخصیات صدیوں میں ایک پیدا ہوتی ہیں ۔

اللہ تعالی سے دعا ہے کہ پیر ( مرحوم ) کو جنت فردوس میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندہ گان کو صبر کی توفیق دے ۔ آمین

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔