چترال پولیس کی کامیاب کاروائی علاقہ بمبوریت سے چوری شد ہ بکریاں برآمد ملزمان گرفتار

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)مورخہ27آگست کو تھانہ بمبوریت میں 54 شاخ بکریوں کے چوری ہونے کا مقدمہ درج ہوا تھا۔ دوران تفتیش پولیس نے ملزم کریم حسین ولد محمد شاہ ارندو کے قبضے سے 28 شاخ بکریاں دروش مویشی منڈی سے برآمد کرکے ملزم حسین کو گرفتار کیا، برآمد شدہ بکریوں کو ملزم کریم نے فروخت کرنے کی غرض سے منڈی لے گیا تھا۔اسطرح باقی بکریاں ملزم کریم اور شریک ملزمان صاحب نادر ولد محمد زا دہ سکنہ جنجیریت کوہ اور اسماعیل ولد نوروز خان سکنہ ایو ن نے مختلف لوگوں کو فروخت کی تھیں۔ جن سے کل 2,95000 روپے ریکوئر کیے گئے اور مزید دو بکریاں بھی برآمد کیں۔اسطرح کل 30 بکریاں زندہ حالت میں برآمد کی گئی۔ڈی پی اولوئر چترال پی ایس پی افیسر عبدالحئی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ اپنے نو عیت کا منفرد مقدمہ ہے جس میں لوکل چور نے بونڈ ری میں جاکر واردات کی اور پولیس و مد عی کو یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ اس واقعہ کو افغانستان نورستان کے ساتھ سابقہ پیش آنے والے واقعات سے جڑاجاسکے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔