تازہ ترینناصر علی

رجسٹریشن کیجئے اوراپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرکے مخلص بندے کو جتوائے….ناصر علی شاہ

جس طرح ووٹ کاسٹ کرنا ہر پاکستانی کا آئینی حق ہے اور ووٹ قوم کی امانت تصور کی جاتی ہے بالکل اسی طرح نرسنگ پروفیش کے الیکشن میں ووٹ کاسٹ کرنا ہر نرس کا بنیادی حق ہے اور ووٹ امانت بھی ہے.
1973 کے آئین کے مطابق ہر شعبے میں اپنی آواز حکام بالا تک پہنچانے کے لئے ایسوسیشنز اور یونین بنائے گئے بالکل اسی طرح نرسز کی آواز کو حکام بالا تک پہنچانے کے لئے نرسز ایسوسیش موجود ہیں. ڈسٹرکٹ ڈسٹرکٹ نرسز ایسوسیش, پروینشل نرسز ایسوسیش, پاکستان نرسنگ فیڈریشن اور اس کے بعد آئی سی این جس کا ہیڈ کوارٹر جینیوا میں ہے کے ساتھ رجسٹرڈ ہوتا ہے. ان ایسوسیشنز کا مقصد پیشے کے اندر محرومیون کا ازالہ, ریسرچ بیسڈ پریکٹس کو ایمپلینٹ کروانا, پروفیشن کو عظیم بنانے کے لئے کام کرنا, پروفیشنلز کو ان کے حقوق دلانا وغیرہ شامل ہیں تاہم اس کا بات کا برملا اقرار کرتا ہوں کہ ایسوسیشنز ان تمام میں ابھی تک خاطر خواہ تبدیلی نہیں لا سکے..

Advertisements

چونکہ آپ لوگوں کے علم میں ہونا چاہئے کہ ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے پاکستان نرسز فیڈریشن کے ساتھ ممبر شپ لازم ملزوم ہے جس کے بیغر ووٹ کاسٹ کرنا فیڈریشن By Laws کے خلاف ورزی تصور کرکے ووٹ منسوخ کی جائے گی.

اس لئے میری تمام نرسز اور نرسنگ سٹوڈنٹس سے گزارش ہوگی اپنا قیمتی ووٹ استعمال کرنے کے لئے رجسڑیشن کو یقینی بنائے تاکہ پروفیش کے لئے مخلص بندہ چننے میں آپ کے لئے آسانی ہو اور ایسے لوگوں کا انتخاب کیجئے جن سے پروفیشن اور پروفیشنل دونوں کو فائدہ ہو..

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى