تازہ ترین

وادی یارخون میں موسلادھار بارشیں،مختلف علاقوں میں سیلاب سے گندم،جوارکی کھڑی فصلوں اور باغات کو نقصانات

اپرچترال(چترال ایکسپریس)اپر چترال کی وادی یارخون میں موسلادھاربارشوں کے نتیجے میں سیلاب سے پترنگازز، ڈیزگ، گازین، دیوان گول اور دوسرے دیہات میں گندم اور جوار کی کھڑی فصلوں اور باغات کو سخت نقصان پہنچا۔ وادی سے آمدہ اطلاعات کے مطابق کھیتوں میں سیلاب کا ملبہ بھرگیاہے۔ندی بالوں میں سیلاب سے آبپاشی اور ابنوشی کے چینلزاور پائپ لائن بھی سیلابی ریلے سے متاثر ہوکر ناقابل استعمال ہوگئے جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ بچے کھچے فصلوں اور باغات کا بچانا بھی مشکل ہوگئی۔ سیلاب کے ریلے میں گھروں کے بہہ جانے اور جانی نقصان کی کوئی موصول نہیں ہوئی۔

Advertisements

خطرے کے پیش نظر نشیبی علاقوں کے لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہوچکے تھے۔ سیلاب سے یارخون ویلی کے بالائی علاقوں کا سڑک کا رابطہ بھی منقطع ہو کر رہ گئی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى