تازہ ترین

لاسپور،رامان ہرچین پل کی مرمت کے حوالے سے ہرچین میں جلسہ کا انعقاد،20آگست تک کام شروع نہ کرنے کی صورت میں شندور روڈ بلاک کرنے کا فیصلہ

لاسپور(چترال ایکسپریس)وادی لاسپور کے عوام نے رامان ہرچین پل مرمت کے حوالے سے ہرچین میں ایک جلسہ منعقد کیاجس میں سیاسی رہنماوں سمیت لاسپور کے مختلف علاقوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ علاقے کے لوگوں نے حکام بالا کو بار بار مذکورہ پل کی مرمت کے حوالے سے درخواست دی مگرافسوس کا مقام ہے کہ حکام بالا اس عوامی مسئلے کو سنجیدہ نہیں لے رہا۔اُنہوں نے کہا کہ ماضی میں اپر چترال کے کئی علاقوں میں بوسیدہ پلوں کے دریا برد ہونے کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہے۔اگر رامان ہرچین پل کو سنجیدہ نہیں لیا گیا اور اگر کو ئی حادثہ پیش آیا تو اس کی زمہ داری ضلعی انتظامیہ اپر چترال پرعائد ہوگی۔اُنہوں نے کہا کہ اگر 20 آگست تک رامان ہرچین پل کی مرمت کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے کوئی لالحہ عمل اختیارنہیں کیاتو شندور روڈمکمل طور بلاک کیا جائیگااور عوام اپنے حق کے لیے سڑکوں پر نکل آئیں گے۔جلسہ سے سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل ظلفی ہنر شاہ،چیر گوڑی وزیرخان،سہروادی خان،شیر اعظم ہرچین،شریف دل ممبر،آمان خان رامان اور غلام حیدر ودیگر نے خطاب کیا۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى