تازہ ترین

چترال اسلام آباد فلائٹ سروس بحال،ہفتے میں دو پروازیں ہونگی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)حکومت نے ملک کے دیگر حصوں کی طرح اسلام آباد اور چترال کے لئے بھی پروازوں کی شیڈول جاری کردی ہے۔پاکستان کے قومی ائیر لائنز(پی آئی اے) کی طرف سے جاری شیڈول کے مطابق ہفتے میں دو پروازیں ہونگی جوکہ جمعہ اوراتوارکے روزاسلام آبادسے چترال اور چترال سے واپس اسلا م آباد کے لئے ہونگی۔پروازوں کی بحالی کے بعد چترال میں سیاحت سے وابسطہ شعبے کی رونقیں بحال ہونے کے ساتھ مریضوں اور ایمرجنسی کاموں کے لئے ملک کے دوسرے اضلاع جانے والوں کے لئے سہولیات کے آسانیاں ہونگی۔مسافروں کو پروازوں کی شیڈول کو یقینی بنانے کے لئے پہلے ہی سے اپنے ٹکٹ کنفرم کرنا چاہئے تاکہ لوڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے فلائٹ کو بحال جاسکے۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى