تریچمیرویو ہوٹل چترال کی تیسری منزل کی بالکونی کا چھجہ گرنے سے 3افراد جان بحق 14زخمی ہوگئے۔

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)جمعرات کے روز پونے بارہ بجے تریچ میر ویو ہوٹل چترال کی تیسری منزل کی بالکونی کا چھجہ گرگئی۔ جس کے نتیجے بالکونی میں کھڑے 17 افراد نیچے فرش پر گرگئے جنہیں چترال پولیس کی گاڑیوں اور ریسکیو1122کے ایمبولنسوں میں ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال پہنچائے گئے جن میں سے ایک مرد اور دوخاتون ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں دم توڑ گئے جس میں میاں بیوی بھی شامل ہیں۔ 14زخمی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چترال میں زیر علاج ہیں جن میں سے ایک کی حالت شدید بتائی جارہی ہے۔جان بحق ہونے والوں میں رشیدہ، اعجاز،فاخرہ اورزخمیوں میں عمران،مدثر،عاصیفہ،نایہ،رتبہ،فہیم،فجر،موسیٰ،عیسیٰ،دوریر،شہلہ،مہراب شامل ہیں۔
۔ پولیس ذرائع کے مطابق پنجاب کے ضلع قصور کے چار خاندانوں سے تعلق رکھنے والے 21افراد سیر سپاٹے پر چترال آئے ہوئے تھے اوراس ہوٹل کے چار مختلف کمروں میں مقیم تھے۔مذکورہ افراد بالکونی میں فوٹوگرافی کررہے تھے کہ یہ واقعہ رونما ہوا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔