تازہ ترین

اپر چترال میں 73 واں یوم آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔۔

اپرچترال(ذاکر محمد زخمی) 14آگست کی مناسبت سے دوسرے شہروں کی طرح اپر چترال میں بھی پاکستان کا 73 واں یوم آزادی بڑی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ صوبائی حکومت کے جاری کردہ پروگرام کے تحت جشن آزادی کے حوالے سے ایک سادہ مگر پر وقار تقریب ڈپٹی کمشنر آفس اپر چترال میں منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام کا مہمان خصوصی شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال تھا۔ ذوالفقار احمد تنولی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال گیسٹ آف آنر کی حیثیت سے پروگرام میں شریک ہوئے۔ دیگر مہمانوں میں محمد ریاض خان اسسٹنٹ کمشنر مستوج، مکرم خان افریدی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکھو/ تورکہومعظم خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج، لائین ڈیپارٹمنٹ اپر چترال کے سربراہان، سابقہ نمائندگان، معززین علاقہ، مختلف تعلیمی اداروں کے طلباؤ طالبات، ٹائیگر فورس کے جوان اور کثیر تعداد میں عوام الناس اس پروگرام میں شریک ہوئے۔ پرچم کشائی سے تقریب ٹھیک 9 بجے شروع ہوا۔اپر چترال پولیس فورس کے ایک چاک و چوبند دستے نے سلامی کے فرائض انجام دیے۔ تلاوت کلام پاک کے بعد نعت رسول مقبول پیش کیا۔ اس کے بعد طلباء و طالبات نے تقاریر کے ساتھ ساتھ ملی نغمے پیش کئے۔ مہمان خصوصی شاہ سعودڈی سی اپر چترال نے یوم آزادی سے متعلق اپنے خیالات اور پیغامات ناظرین و سامعین تک پہنچائے اورمملکت خداد کی حصول میں ہمارے آباؤ اجداد اور رہنماؤں کی طرف سے دی جانے والی قربانیوں پر مختصراً روشنی ڈالی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ مہمان خصوصی نے پروگرام میں حصہ لینے والوں میں نقد انعامات تقسیم کئے۔ آخر میں ملک کی سالمیت کے لئے دعائیں مانگی گئیں اور اس طرح یہ پروقار تقریب پاکستان زندہ باد کے نعروں کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى