تازہ ترین

سرتاج احمد خان کا تریچمیرویو ہوٹل چترال سانحے میں قصور سے آنے والے سیاحوں کی جانی نقصان پر انتہائی افسوس اور دکھ کا اظہار

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال کے سابق تحصیل ناظم/کوارڈنٹرایف پی سی سی ائی کے پی کے سرتاج احمد خان نے تریچمیرویو ہوٹل چترال میں پیش آنے والے سانحے میں قصور سے آنے والے سیاحوں کی جانی نقصان پر انتہائی افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سانحے میں شہید ہونے والوں کی روح کی ایصال ثواب اور ان کی جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام، زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی اور ان کے پسماندگا ن کو اس اندوہناک غم کو سہنے اور قوت برداشت عطا کرنے کے لئے اللہ تبارک وتعالیٰ سے دعا کی ہے

Advertisements

۔ہفتہ کے رو میڈیامیں جاری پیغام میں انہوں نے چمبر آف کامرس چترال کی جانب سے ڈپٹی کمشنر لویر چترال اور ضلعی انتظامیہ، ڈی پی او چترال اور چترال پولیس، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کاجملہ عملہ، ریسکیو 1122، الخدمت فاونڈیشن اور صدر تجار یونین، صدرڈرئیور یونین سول سوسائٹی کے ممبران، رضاکاروں اور خون کا عطیہ دینے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بروقت کاروائی سے سانحہ کے متاثریں کو ریلیف مل گئی اور ان کی اجتماعی اور بروقت نہ ہونے کی صورت میں بدتر حالات کا سامنا ہوسکتا تھاجس کے لئے وہ خصوصی شکرئیے کے مستحق ہیں۔ انہوں نے زخمیوں کو پشاور پہنچانے کے لئے ہیلی کاپٹر سروس کی منظوری دینے پر پاک آرمی کابھی خصوصی شکریہ اداکیا اور حالات سے عوام کو باخبر رکھنے پر چترال پریس کلب اور پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے کوششوں کو بھی سراہا۔ انہوں نے مذید کہاہے کہ اس سانحے نے ہم سب کو افسردہ کردیا ہے اور غم کی اس گھڑی میں وہ غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور ان کے غم کو اپنا غم سمجھتے ہیں۔انہوں نے چترالی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سانحے میں زندگیوں سے محروم ہونے والوں کی مغفرت اور جنت میں اعلیٰ مقام اور زخمیوں کی جلد صحت یابی اور پسماندگان کی صبر جمیل کے لئے دعا کرتے رہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چترال سیاحتی شعبے میں حادثہ کے بعد ڈسٹرکٹ گورنمنٹ چترال/کے پی ٹورازم ڈیپارٹمنٹ چترال,چترال اکنامک ڈویلپمنٹ فورم چترال میں معلقہ شعبے کے تمام اسٹک ہولڈر کے ساتھ بیٹھ کر آئندا کیلئے ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات اُٹھائے جائینگے تاکہ چترال میں سیاحت کے شعبے میں بہتری لائی جاسکے…اور آئنداکیلئے ان کا سدباب کیا جا سکے….

چترال،ایم این اے چترال مولانا عبدالاکبر چترالی اور جماعت اسلامی یوتھ کے مشترکہ تقریب تقسیم ایوارڈ برائے کووڈ 19
چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ڈپٹی کمشنر چترال لویر نوید احمد نے کہا ہے کہ کووڈ 19کے خلاف جنگ جیتنے میں سول سوسائٹی کے تمام اداروں نے ضلعی انتظامیہ کا بھر پور ساتھ دیا اور انتہائی ذمہ داری سے اپنے فرائض نبھاتے رہے اور اس جنگ میں فرنٹ لائن پر رہنے والے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى