اپر چترال،ٹائیگر فورس کے ایک وفد کا ڈپٹی کمشنراپر چترال شاہ سعود سے ان کے دفتر میں ملاقات

اپرچترال(ذاکر محمدزخمی)ٹائیگر فورس کے ایک وفد نے احسان الحق نائب صدر تحریک انصاف اپر چترال کی قیادت میں ڈپٹی کمشنراپر چترال شاہ سعود سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ دوران ملاقات ٹائیگر فورس کے جوانوں نے رضاکاروں کے لئے جیکٹس، بیچ، کیپ اور کارڈ وغیرہ کی جلد فراہمی سے متعلق اپنے مطالبات ڈپٹی کمشنرکو پیش کئے جس پر ڈپٹی کمشنر نے ان مطالبات کی جلد از جلد منظوری اور فراہمی کے حوالے سے یقین دہانی کرائی۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود نے اپنے دفتر میں موجود جیکٹس رضاکاروں میں تقسیم کئے اور باقی چیزوں کی جلد از جلد دستیابی اور فراہمی کی بھی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر مکرم خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکھو/ تورکہو اور محمد ظاہر شاہ سپرٹنڈنٹ ڈی سی آفس اپر چترال بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے جوانوں کو ان کے فرائص اور زمہ داریوں سے متعلق ان کو آگاہ کیا اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اپر چترال کی طرف سے ہر ممکن تعاون اور سہولیات کا بروقت دستیابی کابھی عندیہ دیا۔ جس پر وفد نے ڈپٹی کمشنر اپر چترال کا شکریہ ادا کیا اور حسب طلب اپنی دستیابی اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر رضاکارانہ طور پر کام کرنے کا بھی وعدہ کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔