بونی (چترال ایکسپریس) ضلعی انتظامیہ اپر چترال نے یارخون لشٹ کے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان پہنچا دئیے۔ یارخون لشٹ سے میڈیاگفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر معظم خان نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ متحرک ہے اور
اسوقت ہم امدادی سامان لیکر یہاں پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھیجوا دینگے۔ انہوں نے کہا کہ فی
الحال ضلعی انتظامیہ نے دستیاب وسائل سے متاثرین کو ضروری اشیاء فراہم کردئیے ہیں جن میں ٹینٹ، کھانا پکانے کے سامان، چٹائی وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اپر کی ہدایت پر مختلف این جی اوز کو بھی اس سلسلے میں متحرک کیا گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں معظم خان نے
بتایا کہ اس وقت بروغل ویلی کا راستہ بند ہے مگر ڈی سی اپر چترال نے اس راستے کو جلد ازجلد کھولنے کے احکامات دئیے ہیں۔ ہمار ی کوشش ہے کہ متاثرین کی جتنی ہو سکے آمداد کی جائے۔
Advertisements
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں