تازہ ترین

کرونا وائریس کی شدت میں کمی واقع ہونے کے بعد اپر چترال میں معمولاتِ زندگی بھی بحالی کی طرف گامزن۔پولو میچ کا انعقاد

اپرچترال(ذاکر محمد زخمی)مارچ2020 ء کے بعد جب سے کرونا پھیلنے کے حدشات بڑھنے لگے تو نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی۔بازار لاک ڈاون،معاشی سرگرمیاں معطل،تفریحی مشاغل عرض سب کچھ درہم برہم ہو کے رہ گئے۔اس وقت اگست میں کرونا کی شدت میں کمی واقع ہونے اور حکومتی ایس۔او۔ پیز میں نرمی آنے کے بعد علاقے میں نظام زندگی ایک بار پھر سے بحالی کی طرف روان ہونے کی اُمید نظر آرہی ہے۔ معاشی سرگرمیاں بحال ہو رہے ہیں اور کاروبار کھل چکے ہیں اس طرح ایس۔او۔پیز کے اندر رہتے ہوئے کھیل اور تفریحی مشاغل بھی اہستہ اہستہ آگے بڑھ رہے ہیں۔اس سلسلے نیشنل بینک آف پاکستان بونی برانچ کی تعاون سے منگل کے روز پولو کا ایک دلچسپ میچ ہیڈکوارٹر بونی کے پولو گراونڈ میں کھیلا گیا۔جہاں نیشنل بینک بونی برانچ کے پولو ٹیم اور رائیڈرز پولو ٹیم بونی کے درمیاں مقابلہ ہوا۔ پولو میچ دیکھنے کے لیے پولو کے سینئر کھیلاڑی بشمول سابق پولو پلیئر اور علاقے کی نامی گرامی شخصیت ریٹائرڈ صوبیدار محمد ہاشم بھی میچ سے لطف اندوز ہونے کے لیے خصوصی دعوت پر گراونڈ میں موجود تھے۔اس کے علاو کثیر تعداد میں شائقین میچ دیکھنے کے لیے پولو گراونڈ میں حاضر تھے۔اس میچ کے مہمانِ خصوصی ریجنیل ایگزیکٹیو کمپلائینس سوات ریجن محمد نبی خان تھے۔ نیشنل بینک پولو ٹیم کی قیادت متحرک منیجر امجداحمد ثانیؔ کر رہے تھے جبکہ ٹیم میں غیاث الدین۔محمد پرویز لال، محمد شاہد،سجاد عالم۔ خیر رلرحمٰن خیریؔ شا مل تھے۔ دوسری طرف بونی رائیڈرز پولو بی ٹیم کی قیادت سلیم ایوبیؔ کر رہے تھے کھیلاڑیوں میں محمد رسول،سنگین علی غازی، شمیم احمد، اسلام اور ریاض احمد موجود تھے۔ انتہائی دلچسپ مقابلہ کے بعد نیشنل بینک پولوٹیم3گولوں کے مقابلے میں 4گولوں سے برتری حاصل کی۔میچ کی اختتام پر مہمانِ خصوصی ریجنیل ایگزیکٹیو کمپلائینس سوات برانچ محمد نبی نے کھیلاڑیوں میں شیلڈز، ٹرافی اور میڈلز تقسیم کیے۔ اور ائیندہ اس سے شاندار پولو میچ کرانے کا اعلان کیا۔یاد رہے منیجر نیشنل بینک بونی امجداحمد ثانیؔ ہمیشہ چترال کی روایتی کھیل پولو کے فروع اور ترقی دینے کے لیے کوشان ہیں اور مختلف موقعوں پر پولو کے دلچسپت مقابلے کراتے رہتے ہیں اور سجاد عالم اس میں فوکل پرسن کا کردار ادا کرتے رہتے ہیں جو ان کے اور ان کے اسٹاف کے چترالی روایات اور ثقافت کے ساتھ گہری محبت اور دلچسپی کا ثبوت ہے۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى