بمبوریت گمبک کے ممتاز سیاسی اور سماجی شخصیت غلام نبی انتقال کر گئےنمازہ جنازہ جمعرات 2بجے  گمبک بمیں ادا کی جائے گی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)بمبوریت گمبک کے ممتاز سیاسی اور سماجی شخصیت غلام نبی مختصر علالت کے بعد تیمرگرہ میں علاج کے دوران انتقال کر گئے ۔ ان کی نماز جنازہ جمعرات کے روز 2بجے دوپہر آبائی گاوں گمبک بمبوریت میں ادا کی جائے گی ۔ آپ شکیل احمد ہومیوپتھک ڈاکٹر اسلام آباد ، سہیل احمد محکمہ فوڈ ، اشفاق احمد ساگر ٹور اپریٹر اور ظہور احمد چترال پولیس کے والد گرامی تھے ۔ ان کی عمر 72 سال تھی ۔ ان کو کچھ عرصے سے معدے کی تکلیف تھی ۔ جس کے علاج کے لئے انہیں تیمر گرہ لے جایا گیا تھا ۔ جہاں وہ وفات پا گئے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔