تازہ ترین

پیپلز سیکرٹریٹ چترال میں پی ایس ایف چترال کا اہم اجلاس،آن لائن کلاسز تک رسانی میں خلل پر انٹرنیٹ فراہم کرنی والی کمپنیوں کی مذمت

چترال(چترال ایکسپریس) پیپلز سیکرٹریٹ چترال میں پی ایس ایف چترال کا اہم اجلاس ڈسٹرکٹ صدر پی ایس ایف کے زیر صدرت منعقد ہوا جس میں پی ایس ایف ڈسٹرکٹ کبینٹ ممبرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں حالیہ حالات میں طلبہ کو درپیش مشکلات آن لائن کلاسز کے لیے انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے آن لائن کلاسز تک رسانی میں خلل اور امتحانی پیپر جمع کرنے میں مشکلات کی پر برہمی کااظہار کیا اور انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیوں کی پرزور مذمت کی گئی۔ اجلاس میں نئے ایڈمیشن سیشن میں داخلہ لینے والے طالب علموں کی رہنمائی کے لیے کیمپ لگانے پر بھی غور کیا گیا اجلاس میں طلباء میں سیاسی شعورپیدا کرنے کے لیے خصوصی پروگرام تربیتی پروگرام دینے اور مطالعے کے دائرے کے انعقاد کے لیے بھی گفتگو ہوئی اور آخر میں پی ایس ایف کو مضبوط تر بنانے اور طلبہ کے حقوق کی جنگ ہمیشہ لڑنے کا عہد بھی کیا گیا

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى