پراجیکٹ ٹھیکہ دار کی طرف سے چیک ادا۔تورکہو شاگرام میں ٹھیکہ دار کیخلاف جاری بھوک ہڑتالی کیمپ ختم،

تورکہو(شریف سہیم) تفصیلات کے مطابق تورکہو شاگرام میں قائم مزدروں اورد وکانداروں کا بھوک ہڑتالی کیمپ پرامن طورپر ختم ہوگیا۔بھوک ہڑتالی کیمپ میں موجود مزدروں اوردکانداروں ودیگر افراد نے چترال کے مقامی آن لائن میڈیا سے گفتگو میں مقامی میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا نے غریبوں کا آواز بالائی حکام تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔پراجیکٹ ٹھیکہ دار نے چیک مقامی قیادت کو حوالہ کیا جو مزدوروں اور دیگر متاثرین میں تقسیم کیا جائیگا۔بھوک ہڑتالی کیمپ میں موجود افراد نے مقامی پولیس اور ایس ایچ او کوبھی مسئلے کے حل میں کردارادا کرنے پر اُنہیں خراج تحسین پیش کیا۔
واضح رہے کہ تورکہو شاگرام سے تعلق رکھنے والے مزدروں اور دکاندارووں نے چار دن سے بھوک ہڑتالی کیمپ قائم تھی جن کا موقف تھا کہ اُنہوں نے ادارے کی ہمقدم پروگرام کے تحت سکول کے ایک پورشن میں کام کیا تھا جس کی ادائیگی دو سالوں سے ٹھیکہ دار نے روکے رکھا تھا جس کے وجہ سے اُنہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اس لئے وہ بھوک ہڑتال پر مجبور ہوگئے تھے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔