تازہ ترین

دروش،سویر کے مقام پر چھوٹے بھائی نے طیش میں آکر بڑے بھائی کو چاقو کے وار سے قتل کردیا

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) لویر چترال کے دروش ٹاؤن کے نواحی گاؤں سویر کے مقام پر چھوٹے بھائی نے طیش میں آکر بڑے بھائی پر چاقو سے وار کیا جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوئی۔ چترال پولیس کے مطابق سویر گاؤں کا باشندہ سید حکیم نے پولیس اسٹیشن دروش میں رپورٹ درج کرائی ہے کہ ان کے چھوٹا بیٹا محمد جنید خان (عمر 22سال)نے گھریلو نوعیت کی تنازعے پر غصے کے عالم میں ان کے بڑے بیٹے سرور خان (عمر 24سال) پر حملہ کیا جس سے وہ لہولہان ہوگئے اور فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال دروش پہنچادئیے گئے جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔

Advertisements

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے جبکہ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد دفن کردیا گیا ہے۔ دو حقیقی بھائیوں کے درمیان چاقو زنی کا گزشتہ ایک ماہ کے اندر یہ دوسرا واقعہ بتایا جاتا ہے جبکہ اس سے پہلے چترال کے تاریخی گاؤں مروئے میں بھی اس نوعیت کا واقعہ پیش آیا تھا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى