تازہ ترین

کالاش ویلی رمبور میں مسلادھار بارش،سیلاب آنے سے گھروں، ہوٹل، دکانات، سکول، کھڑی فصلوں اور باغات کو شدید نقصان پہنچا

چترال (محکم الدین) کالاش ویلی رمبور میں مسلادھار بارش کے نتیجے میں سیلاب آنے سے گھروں، ہوٹل، دکانات، سکول، کھڑی فصلوں اور باغات کو شدید نقصان پہنچا۔ منگل کی سہ پہر اچانک کلاش ویلی رمبور میں مسلادھار بارش ہوئی۔ اور برساتی نالوں میں سیلاب آیا۔ جس کی وجہ رمبور کے گاوں بڑانکورو، کلاشگرام کے دس گھروں کو نقصان پہنچا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سیلاب سے بڑانکورو کے مقام پر دکانیں سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل سیف اللہ کالاش کا ہوٹل اور قریبی مکانات متاثر ہوئے۔جبکہ گورنمنٹ پرائمری سکول کودوسری مرتبہ سیلاب سے نقصان پہنچا۔ کلاش گرام گاؤں میں سیلاب گھروں میں داخل ہوا۔ اور گھروں و سامان کو نقصان پہنچا۔ تاہم لوگ معجزانہ طور پر جان بچانے میں کامیاب ہوئے۔ سیلاب سے بڑانکورو کے مقام پر سڑک بھی ملبے کا ڈھیر بن گیا ہے۔ جس کی وجہ سے شیخاندہ روڈ فی الحال بند ہو چکا ہے جبکہ ایون کے دونوں بجلی گھرکی بجلی بند کئے گئے ہیں۔ اور پورا ایون اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے۔
انتظامیہ کی طرف ابتدائی معلومات کے مطابق چار گھروں دو ہوٹلز اور روڈ کو مختلف مقامات پر نقصان پہنچا ہے۔ اور متاثرین کو فوری طور پر ٹینٹ فراہم کئے گئے ہیں۔ تاہم نقصانات کی تفصیل بدھ کے روز تیار کی جائے گی۔ متاثرین فوری طور پر امداد کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى