ڈپٹی کمشنر اپر چترال نےسیلاب سے متاثرہ علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے نقصانات کا جائزہ لیا

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے دیگر ضلعی انتظامی آفیسران اورلائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کے ساتھ اپر چترال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور نقصانات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کوراغ اور ذئیت میں سیلاب کی وجہ سے بند شدہ رابطہ سڑکوں کو XEN سی،اینڈ،ڈبلیو ڈویژن اپر چترال کے زریعے ایمرجنسی بنیاد پر جزوی طور پر بحال کرکے عام آمدورفت کے لئے کھول دیئے۔ انہوں نے ریشن جاکر سیلاب متاثرین سے ملکر اور ان کی خیریت دریافت کی۔ ریشن میں اپر اور لوئر ڈسٹرکٹ کو ملانے والا رابطہ پل کو سیلاب بہاکے لے گیا ہے اور اس کی فوری بحالی کے لئے ڈپٹی کمشنر صوبائی حکومت اور آرمی کے ساتھ آئرن پل لگانے کے سلسلے میں مسلسل رابطے میں ہے۔ بعد ازاں انہوں نے متعلقہ تحصیلدار کو فوری طور پر متاثرہ گھروں کا معائنہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کیں تاکہ متاثریں کے ساتھ جلد از جلدمالی امداد کیا جاسکے اور ان تک ریلیف اور فوڈ آئٹمز پہنچایا جاسکے۔ انہوں نے فوکس ہیومنیٹرین اسسٹنس کے زمہ داران، ٹائیگر فورس کے جوانون اور بلخصوص الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کو بحالی کے کاموں میں مدد کرنے پر ان کے خدمات کو سراہا۔ ابتدائی Assessment کے مطابق ریشن میں سیلاب کی وجہ سے کل 13 گھر کلی اور جزوی طور پر متاثر ہوچکے ہیں جس کی مذید تصدیق کے لئے ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی طرف سے اہلکاراں موقع پر موجود ہیں اور نقصانات کا PDMA کے وضع کردہ طریقہ کار کے مطابق جائزہ لے رہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اپر چترال مصیبت کی اس گھڑی میں اپر چترال کے متاثرین کے ساتھ شانہ بشانہ ہے اور ان تک ہر ممکن سہولیات پہنچانے کے لئے کوشاں ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔