تازہ ترین

وزیراعلی محمود خان کا اپراورلوئرچترال کی ضلعی انتظامیہ اورریسکیو حکام کو سیلابی ریلوں کی وجہ سے متاثرہ دیہاتوں میں امدادی کارروائیوں کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے اپراورلوئرچترال کی ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو حکام کو ہدایت کی ہے کہ سیلابی ریلوں کی وجہ سے ان اضلاع کے متاثرہ دیہاتوں میں امدادی کارروائیوں کا عمل تیز کیا جائے اور متاثرین کو امدادی سامان اور دیگر اشیائے ضروریہ کی بلا تاخیر فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ متاثرہ گھروں کے مکینوں کے لئے عارضی رہائش کا بندوبست کیا جائے اوران علاقوں میں سیلابی ریلوں سے منقطع رابطہ سڑکوں اور پلوں کی بحالی کے لئے ترجیحی بنیادوں پراقدامات کئے جائیں۔اُنہوں نے کہاہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں صوبائی حکومت متاثرین کے ساتھ ہے،اُنہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ اُن کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى