وزیراعلی محمود خان مدین کے شاگرام اور تیرات نالوں میں طغیانی سے ہونے والے نقصانات پر افسوس اور واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے شدید بارشوں کی وجہ سے مدین سوات کے شاگرام اور تیرات نالوں میں طغیانی سے ہونے والے نقصانات پر افسوس اورواقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے غمزدہ خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت کے لئے دعا کی ہے۔

درین اثنا وزیر اعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے حکام کو ہنگامی بنیادوں پر متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں شروع کرنے اور لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے کاروائیاں تیز کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔وزیر اعلیٰ متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ متاثرین کو فوری طور پر امدادی سامان اور دیگر اشیائے ضروریہ پہنچائی جائیں اور متاثرہ گھروں کے مکینوں کے لئے عارضی رہائش کا بندوبست کیا جائے۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں محمود خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہے اور انہیں ہر قسم کی ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔